ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / یمن میں ہر طرح کا تشدد فوجی طور پر بند کر دی جائے: بان کی مون کی اپیل

یمن میں ہر طرح کا تشدد فوجی طور پر بند کر دی جائے: بان کی مون کی اپیل

Thu, 18 Aug 2016 16:35:54    S.O. News Service

واشنگٹن،18؍اگست(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے یمنی فریقین سے دوبارہ اپیل کی ہے کہ وہ ملک بھر میں پرتشدد واقعات فوری طور پر روک دیں۔ بان کی مون کی جانب سے یہ بیان عام شہریوں کی ہلاکتوں کے واقعات میں مسلسل اضافے کے پیشِ نظر سامنے آیا ہے۔ بدھ کے روز جاری کردہ ایک بیان میں بان کی مون نے یمنی تنازعے کے تمام فریقین سے کہا کہ وہ تشدد کے واقعات فوری طور پر روک دیں اور اقوام متحدہ کے خصوصی مندوب برائے یمن کی زیرنگرانی براہ راست امن مذاکرات میں شرکت کریں۔ انہوں نے فریقین سے کہا کہ عام شہریوں کا تحفظ بین الاقوامی قانون کے تحت تمام فریقین کی ذمہ داری ہے۔ بان کی مون نے اپنے بیان میں صنعا کے مشرق میں نہم کے علاقے میں ایک فضائی حملے میں نو عام شہریوں کی ہلاکت کی مذمت کی۔


Share: